خطے میں امن کا دارومدار باہمی تحمل، ذمہ داری اور خودمختاری کے احترام پر مبنی ہے، کورکمانڈرز

کورکمانڈرز کانفرنس میں علاقائی کشیدگی سے بچاؤ اور تحمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کا دارومدار باہمی تحمل، ذمہ داری اور خودمختاری کے احترام پر مبنی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 275ویں کور کمانڈر ز کانفرنس ہوئی جہاں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

بیان کے مطابق فورم نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی قومی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد بنی رہیں گی اور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں