نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی قیاس آرائیاں، نئی تصاویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا کوئی نیا ڈرامہ یا فلم نہیں بلکہ ان کی حالیہ عوامی تقریب میں شرکت ہے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان خوشخبری سے متعلق چہ مگوئیاں زور پکڑ گئی ہیں۔

نیلم منیر نے کم عمری میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں جگہ بنائی۔ اداکارہ شادی کے بعد زیادہ تر دبئی میں مقیم ہیں۔ وہ ان دنوں شوبز سرگرمیوں سے نسبتاً دور ہیں اور صرف چند تقریبات یا خصوصی مواقع پر ہی عوامی طور پر نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ایک تقریب میں شاہی نیلے رنگ کے لباس میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے افتتاحی ربن کاٹا اور مداحوں سے ملاقات بھی کی۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اندازے لگانا شروع کردیے کہ شاید اداکارہ اپنے پہلے بچے کی منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں