22 سالہ بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی، شوبز انڈسٹری سوگوار

بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نوجوان اداکارہ سنچیتا اوگلے کے انتقال کی خبر نے مداحوں اور شوبز حلقوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ اداکارہ اپنے آبائی گاؤں میں واقع گھر میں مردہ پائی گئیں، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ شام پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ سنچیتا اوگلے اپنے کمرے میں موجود تھیں اور انہوں نے مبینہ طور پر اندر سے دروازہ بند کر رکھا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکارہ نے ساڑھی کی مدد سے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لی۔ اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں