مشہور امریکی اداکار نے اسلام قبول کرلیا

امریکا کے مشہور ادا کار جیانکارلو ایسپوسیتو نے سعودی عرب میں نئے پروجیکٹ کی ریکارڈنگ کے دوران اسلام قبول کرلیا۔

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے کہا کہ بریکنگ بیڈ کے مشہور اداکار جیانکارلو ایسپوسیتو نے سعودی عرب میں کچھ عرصہ گزارنے اور پروڈکشن کے دوران مسلمان ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر اسلام قبول کرلیا ہے۔

ترکی الشیخ نے کہا کہ جیانکارلو ایسپوسیتو نے کلمہ شہادت پڑھ کر مسلم عقیدے میں داخل ہونے کا اقرار کیا اور بعد ازاں اپنی پروڈکشن ٹیم کے ہمراہ مسجد میں نماز بھی ادا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں