بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور اداکارہ و ماڈل ماہیکا شرما کے تعلقات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جہاں سوشل میڈیا پر دونوں کی خفیہ شادی کی قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔
یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب ہاردیک پانڈیا اور ماہیکا شرما کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دونوں ایک معمر خاتون کے ساتھ موجود ہیں۔
صارفین نے تصویر کا بغور جائزہ لینے کے بعد دعویٰ کیا کہ ماہیکا شرما کی مانگ میں سندور نظر آ رہا ہے، جبکہ تصویر میں موجود بزرگ خاتون دونوں کے ہاتھ تھامے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
اسی وجہ سے کئی سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ شاید یہ تصویر دونوں کی کسی نجی شادی کی تقریب کے بعد لی گئی ہے۔ تاہم ہاردیک پانڈیا یا ماہیکا شرما کی جانب سے اب تک شادی سے متعلق کوئی باضابطہ تصدیق یا بیان سامنے نہیں آیا۔











