ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی نے اہلیہ کو طلاق دے دی، زینب علی کے سنگین الزامات سامنے آگئے

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹر علی حیدرآبادی اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے ایک بڑے تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔ علی نے اپنی اہلیہ زینب علی کو طلاق دے دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی نجی زندگی سے متعلق بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔

علی حیدرآبادی اور زینب علی کی شادی اپنے وقت میں خاصی توجہ کا مرکز بنی تھی۔ ان کے نکاح کی تصاویر اور شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں، جبکہ دونوں جوڑا بن کر مختلف ویڈیوز اور کانٹینٹ بھی شیئر کرتے تھے، جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پذیرائی ملتی رہی۔

دوسری جانب زینب علی نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنا مؤقف عوام کے سامنے رکھا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کا ایک ہاتھ پٹی میں بندھا ہوا دکھائی دیا۔

زینب کا کہنا ہے کہ انہوں نے طویل عرصے تک یہ سب برداشت کیا، تاہم اب انہوں نے اپنی کہانی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

زینب نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ علی نے پہلے بھی کئی شادیاں کرکے طلاق دی ہوئی ہے اور اس سے دوبارہ سنگل ہونے کے بعد شادی کی۔ علی کو اپنے گھر میں رکھا اور خرچہ کیا۔ لیکن وہ دوسری لڑکیوں کے چکر میں رہتا ہے۔ ٹک ٹاکر کی سابقہ اہلیہ نے سنگین الزام عائد کیا کہ علی چھوٹی بچیوں کو پھنساتا ہے، لڑکیوں کو نکاح کا جھانسہ دے کر پیسے مانگتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں