پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی طلاق کی افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار ہے اور خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
اداکارہ نے جون 2026 میں پیرس میں ہونے والی اپنی شادی کا اعلان کیا تھا اور نکاح کی خوبصورت تصاویر و ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں، جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔
حالیہ دنوں نمرہ خان کی انسٹاگرام پروفائل سے شادی سے متعلق تصاویر غائب ہونے پر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں جذباتی وائس اوور کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا تھا کہ مشکل حالات میں انسان کو خود ہی اپنی طاقت بننا چاہیے کیونکہ آخرکار وہی اس کا سب سے بڑا سہارا ہوتا ہے۔











