پی ٹی وی کی سینیئر اداکارہ نے شادی کرلی

پی ٹی وی کا ایک بڑا نام اور معروف سینئر اداکارہ حمیرا بانو ممکنہ طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کا انھوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر مبہم انداز میں عندیہ دیا ہے۔

اداکارہ حمیرا بانو نے اس بات کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا اور اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں۔

اداکارہ حمیرا نے لکھا کہ کبھی انسان اپنے لیے کچھ اور منصوبہ بناتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی منصوبہ بندی کچھ اور ہوتی ہے اور جب رب ’’کُن‘‘ فرما دے تو منزل آسان ہوجاتی ہے۔

حمیرا بانو کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی شوبز شخصیات، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں