بھارت؛ 21 سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل؛ جم ٹرینر فرار

نئی دہلی ۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 21 سالہ طالبہ اور ماڈل مسکان کو گھر میں چاقو کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا گیا۔واقعہ شام مغربی دہلی کے علاقے تلک نگر میں پیش آیا جہاں مسکان اپنے گھر میں اکیلی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ماڈل کو جسم کے مختلف حصوں، خصوصاً پیٹ پر متعدد وار کیے گئے تھے۔ مسکان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق ماڈل مسکان دوسری منزل پر واقع گھر میں موجود تھی جہاں گھریلو ملازمہ نے اسے زخمی حالت میں دیکھا اور اہل خانہ کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔

پولیس کی تحقیقات کے مطابق مسکان اور عمران ایک دوسرے کو تقریباً ڈیڑھ سال سے جانتے تھے۔ عمران اس جم میں ٹرینر رہ چکا ہے جہاں مسکان جایا کرتی تھی۔عمران جم سے ملازمت چھوڑ گئے اور مسکان کے قتل کے فوری بعد فرار ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں