مشہور ویڈیو گیم فرنچائز گرینڈ تھیفٹ آٹو کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کے قریب ہے۔ راک اسٹار گیمز نے جی ٹی اے 6 کی تقریباً 26 منٹ طویل نئی گیم پلے ویڈیو جاری کردی۔
ویڈیو میں گیم کے مرکزی کردار جیسن ڈووال اور لوشیا کیمینوس دکھائے گئے ہیں۔ کھلاڑی مختلف مشنز کے دوران دونوں کرداروں کے درمیان سوئچ کرسکیں گے۔
نئی جھلک میں گن فائٹس، پولیس چیس، ہاتھا پائی اور دیگر ایکشن فیچرز کے علاوہ سوئمنگ، اسکوبا ڈائیونگ، جیٹ اسکی، اسٹریٹ ریسنگ اور باسکٹ بال سمیت متعدد سرگرمیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔
جی ٹی اے 6 کی کہانی فلوریڈا سے متاثر خیالی ریاست لیونائڈا میں پیش کی جائے گی جس میں وائس سٹی بھی شامل ہے۔
گیم 19 نومبر 2026 کو پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز ایکس اور ایس کے لیے ریلیز ہوگی جبکہ پی سی ورژن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔











