نورا فتحی کو چارٹرڈ طیارے پر تبصرہ مہنگا پڑگیا، 3 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

نئی دہلی ۔بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی کو چارٹرڈ طیارے سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ایوی ایشن کمپنی نے اداکارہ کے خلاف 3 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے اور ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

کمپنی کے مطابق نورا فتحی گزشتہ برس دسمبر میں ممبئی سے جے پور جانے والی چارٹرڈ پرواز میں سوار تھیں۔ دورانِ سفر انہوں نے طیارے کی ویڈیوز بنائیں اور انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اسے ’چھوٹا کھلونا‘ اور ’لیگو ایئرپلین‘ قرار دیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ کے تبصرے غیر ذمہ دارانہ تھے اور ان کے 4.6 کروڑ سے زائد فالوورز کے باعث کمپنی کی ساکھ متاثر ہوئی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے نتیجے میں پروازوں کی بکنگ میں 15 سے 20 فیصد کمی جبکہ منسوخیوں میں اضافہ ہوا۔

کیس کی سماعت گاندھی نگر کی عدالت میں 25 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں