رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

لاہور۔معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمان اسد کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے جس پر ایمان اسد کے وکیل کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

ایمان اسد کے وکیل کے مطابق نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی مؤکلہ کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کمنٹس ریلز اور ویڈیوز رجب بٹ کو بدنام کرنے کے لیے ہیں۔

وکیل نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانونی نوٹس کے ساتھ کسی الزام کے حق میں ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔ ان کے مطابق نوٹس کا جواب جمع کروا دیا گیا ہے اور رجب بٹ سے الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وکیل نے مزید الزام عائد کیا کہ قانونی نوٹس کا مقصد ایمان اسد کو ہراساں کرنا ہے۔ رجب بٹ اور ایمان اسد کی علیحدگی کے بعد دونوں سے متعلق معاملات سوشل میڈیا پر مسلسل زیر بحث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں