لیڈی گاگا اور منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

لاس اینجلس:ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ لیڈی گاگا اور ان کے منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

لیڈی گاگا نے اپریل 2024 میں مائیکل پولانسکی سے منگنی کی تھی۔ گلوکارہ اس سے قبل بھی ماں بننے کی خواہش کا اظہار کرچکی تھیں۔

2025 میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران لیڈی گاگا نے کہا تھا کہ وہ مستقبل میں ماں بننے کو اپنی زندگی کا اگلا بڑا کردار سمجھتی ہیں۔

مائیکل پولانسکی اور لیڈی گاگا ذاتی زندگی کے ساتھ پیشہ ورانہ طور پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ پولانسکی نے لیڈی گاگا کے 2025 میں گریمی ایوارڈ جیتنے والے البم ’Mayhem‘ میں بطور رائٹر بھی کام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں