جارج کلونی اور امل کے درمیان مبینہ کشیدگی، مصروفیات رشتے پر اثرانداز ہونے لگیں

ہالی ووڈ: معروف اداکار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی کی ازدواجی زندگی میں مبینہ مشکلات کی خبریں ایک بار پھر سامنے آگئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان تناؤ کی بڑی وجہ جارج کلونی کی پیشہ ورانہ مصروفیات اور مسلسل میڈیا توجہ بتائی جارہی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 65 سالہ جارج کلونی اپنے رشتے کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ امل کلونی کو شادی کے بعد شہرت اور میڈیا کی مسلسل توجہ کے باعث دباؤ کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق جارج کی مصروفیات کے باعث ان کے 9 سالہ جڑواں بچوں ایلا اور الیگزینڈر کی زیادہ تر ذمہ داری امل کے کندھوں پر ہے۔ حالیہ عرصے میں براڈوے منصوبے پر سخت محنت کے باعث جارج بھی شدید تھکن کا شکار ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق جوڑے کے درمیان کوئی بڑا جھگڑا نہیں ہوا، تاہم گزشتہ چند برسوں میں کام کی غیر معمولی مصروفیات نے دونوں کے لیے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن قائم کرنا مشکل بنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں