کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’ہم منصوبے بناتے ہیں اور پھر اللہ کے منصوبے ہوتے ہیں۔‘‘
اداکارہ کے اعلان کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جبکہ مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
مایا علی، صبور علی، یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ثروت گیلانی اور صنم جنگ سمیت متعدد فنکاروں نے بھی ماہرہ خان کو مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی۔ ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے، جو 2009 میں پیدا ہوا۔











