ندا یاسر کی بیٹی سیلا یاسر نے ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھ دیا

کراچی:معروف میزبان ندا یاسر اور اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کی 21 سالہ بیٹی سیلا یاسر نے ڈیجیٹل کانٹینٹ کریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

سیلا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی ’گیٹ ریڈی ود می‘ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی پسند ناپسند اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔

سیلا نے بتایا کہ وہ رواں برس جولائی میں برطانیہ سے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن مکمل کرکے پاکستان واپس آئی ہیں اور اب فیشن میک اپ اور اسٹائلنگ سے متعلق کانٹینٹ بنائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں سفر شاپنگ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے جبکہ موسیقی میں ان کی پسند کا دائرہ کاوش سے ہارڈ راک تک ہے۔ ندا یاسر نے بھی بیٹی کے نئے سفر کی حمایت کرتے ہوئے ان کی پوسٹ پر محبت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں