اسلام آباد:امریکی ریاست ورجینیا کے شہر نورفوک کی ایک خاتون نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پر بار بار نظر آنے والے ہندسوں کو لاٹری میں استعمال کرکے ایک لاکھ ڈالر جیت لیے۔
خاتون نے نمبر پلیٹوں پر 6-1-1-8-0 کے ہندسے بار بار دیکھنے کے بعد انہی نمبروں پر مشتمل دو لاٹری ٹکٹ آن لائن خریدے۔ خوش قسمتی سے دونوں ٹکٹوں پر یہی نمبر نکل آئے۔
ورجینیا لاٹری حکام کے مطابق خاتون نے دونوں ٹکٹوں پر 50 ہزار ڈالر فی ٹکٹ کا انعام جیتا اور مجموعی طور پر ایک لاکھ ڈالر حاصل کیے۔
خاتون نے بتایا کہ انعامی نمبروں میں صفر دیکھ کر انہیں لگا کہ شاید وہ ڈبل دیکھ رہی ہیں۔ حقیقت سامنے آنے پر وہ خوشی سے چیخ اٹھیں۔











