بوائز:امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ کاغذی جہاز بنانے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔
ڈیوڈ رش نے شہر بوائز کے YMCA کے ریکٹ بال کورٹ میں ایک گھنٹے کے دوران 415 کاغذی جہاز تہہ کیے۔ اس طرح انہوں نے اوسطاً ہر جہاز صرف 8.67 سیکنڈ میں تیار کیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قواعد کے مطابق ہر جہاز کو سات مراحل میں تہہ کرنا ضروری تھا جبکہ تیار کیے گئے جہاز کو مقررہ فاصلہ بھی طے کرنا تھا تاکہ اسے ریکارڈ میں شمار کیا جاسکے۔
ڈیوڈ رش کے مطابق ان کی ٹیم نے کاغذ فراہم کرنے اور تیار شدہ جہازوں کو تصدیق کیلئے مقررہ گواہوں تک پہنچانے سمیت دیگر مراحل میں معاونت کی۔
ڈیوڈ رش کے نام 200 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز ہیں اور وہ مختلف منفرد ریکارڈز قائم کرنے کے لیے مشہور ہیں۔











