پیدائش کے فوراً بعد نومولود کا شاہانہ انداز میں آرام، ویڈیو وائرل

مصر: پیدائش کے فوراً بعد غیر معمولی پرسکون انداز میں لیٹنے والے نومولود بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

بینکاک پوسٹ کے مطابق قاہرہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ماہر ڈاکٹر اسلام الدح نے نومولود کی ویڈیو شیئر کی جس میں طبی عملہ بچے کی ناف کی نال کاٹنے کی تیاری کررہا ہے جبکہ بچہ انتہائی سکون سے لیٹا دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے مزاحیہ تبصرے کیے۔ بعض نے کہا کہ بچہ دنیا میں آتے ہی ریٹائرمنٹ کے لیے تیار ہے جبکہ کچھ نے اسے بادشاہ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور اتوار تک صرف ٹک ٹاک پر اسے تقریباً 20 کروڑ بار دیکھا جاچکا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں