اسکاٹ لینڈ: دنیا کی معمر ترین خاتون گیمر

اسکاٹ لینڈ:اسکاٹ لینڈ کی 78 سالہ کیتھ بووی نے مشہور ویڈیو گیم فورٹ نائٹ کی معمر ترین خاتون اسٹریمر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وہ آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم ٹوئچ پر grumpygran48 کے نام سے گزشتہ 9 برس سے اپنے گیمنگ سیشنز لائیو اسٹریم کر رہی ہیں۔

کیتھ بووی نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2017 میں انہوں نے اپنے پوتے کو فورٹ نائٹ کھیلتے دیکھا تو پہلی ہی نظر میں اس گیم میں دلچسپی پیدا ہوگئی۔ تقریباً 9 سال گزرنے کے باوجود وہ آج بھی فورٹ نائٹ کھیل رہی ہیں اور اسے پہلے کی طرح پسند کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر بڑھنے کے باوجود انہوں نے اپنی عمر کو گیمنگ کے شوق میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ کیتھ بووی کے مطابق انہوں نے کئی دوسرے ویڈیو گیمز بھی آزما کر دیکھے لیکن فورٹ نائٹ جیسی دلچسپی انہیں کسی اور گیم میں محسوس نہیں ہوئی۔

کیتھ بووی نے بتایا کہ وہ خود کو صرف گیمر کہلوانے کے بجائے فورٹ نائٹر کہنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔ ان کی یہ منفرد گیمنگ کہانی اب گینیز ورلڈ ریکارڈز گیمرز ایڈیشن 2027 میں بھی شامل کرلی گئی ہے۔

کیتھ بووی نے یکم ستمبر کو اپنی 78ویں سالگرہ منائی۔ ان کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک دہائی سے فورٹ نائٹ سے جڑے رہنے کے دوران کھیل کے لیے ان کی دلچسپی برقرار ہے اور ان کا سفر اس بات کی مثال ہے کہ گیمنگ کا شوق عمر کا پابند نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں