حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا

اسلام آباد:وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی سطح پر پلاٹس ریٹس پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 28 ستمبر 2026 سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں