اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 59 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے کا اضافہ کردیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ بنیاد پر قیمتوں کے تعین کا سلسلہ 18 جولائی 2026 سے شروع ہوا جس کے بعد قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
16 ستمبر کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول 384 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 14 اگست کو پیٹرول 325 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر تھا۔ یوں ایک ماہ کے دوران پیٹرول تقریباً 58 روپے 91 پیسے اور ڈیزل 31 روپے 88 پیسے مہنگا ہوا۔











