اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پیٹرولیم لیوی میں فوری کمی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے بجٹ میں اس کی شرح مرحلہ وار کم کرنے کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
احسن اقبال کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی عوام کو ریلیف دینے کے لیے قابل عمل تجاویز تیار کرے گی۔
دوسری جانب وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ حکومت نے مالی سال 2022-23 سے 2025-26 تک 4.2 کھرب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 4.4 کھرب روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی۔ اس وقت پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے جبکہ دیگر محصولات اور ڈیوٹی سمیت مجموعی ٹیکس تقریباً 106 روپے فی لیٹر بنتا ہے۔











