ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سرکاری امور میں مداخلت اور بیریئر ہٹانے کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مجموعی طور پر 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو دہشت گردی کی دفعہ کے تحت 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی۔ عدالت نے دفعہ 353 کے تحت 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 186 کے تحت ایک سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم بھی دیا۔

تینوں دفعات کے تحت مجموعی سزا 13 سال بنتی ہے تاہم قانونی رعایت کے باعث دونوں ملزمان 10 سال قید کی سزا کاٹیں گے۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد جیل پولیس نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو تحویل میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں