بحیرۂ عرب میں برقی شعاع مچھلی کی نئی نوع دریافت

بحیرہ عرب: سائنس دانوں نے بحیرہ عرب کے جنوب مشرقی حصے میں بجلی کے جھٹکے پیدا کرنے والی مچھلی کی نئی قسم دریافت کرلی ہے جسے ’ٹیٹرونارسی رامان مورتی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

محققین کے مطابق شمالی بحر ہند میں اس نسل کی یہ پہلی تصدیق شدہ دریافت ہے۔ نئی مچھلی کی پشت گہرے سیاہ یا بھورے رنگ کی ہے جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ سے بھی اس کی منفرد شناخت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نسل کی مچھلیاں شکار کو بے حرکت کرنے اور دشمنوں سے بچنے کے لیے بجلی کے جھٹکے پیدا کرتی ہیں جو بعض اقسام میں 220 وولٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں