سمندر کی گہرائیوں میں پائی جانے والی ریڈ لپڈ بیٹ فش کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یہ مچھلی تیرنے کے بجائے اپنے پروں کی مدد سے سمندر کی تہہ پر چلتی دکھائی دے رہی ہے۔
یہ مچھلی اپنی منفرد ساخت اور شوخ سرخ ہونٹوں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ اس کے مخصوص پر اسے سمندر کی تہہ پر چلنے اور آگے بڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔
ویڈیو میں مچھلی کو آہستہ آہستہ اپنے پروں کو ٹانگوں کی طرح استعمال کرتے ہوئے حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو اسے دیگر عام مچھلیوں سے منفرد بناتا ہے۔











