91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا

امریکا: 91 سالہ ڈیل سینڈرز نے تقریباً 2 ہزار 193 میل طویل اپالاچین ٹریل مکمل کرکے ایک بار پھر دنیا کے معمر ترین شخص کی حیثیت سے ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سینڈرز نے جارجیا کے اسپرنگر ماؤنٹین سے مین ریاست کے ماؤنٹ کٹاڈن تک کا سفر مختلف وقفوں کے ساتھ مکمل کیا۔ اس دوران وہ 71 مرتبہ گرے اور 6 واقعات میں انہیں شدید چوٹیں آئیں جبکہ ایک مرتبہ اسپتال بھی لے جایا گیا۔

ڈیل سینڈرز نے 2017 میں 82 سال کی عمر میں پہلی بار یہ ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم بعد میں ان کے 83 سالہ دوست ایم جے ایبرہارٹ نے یہ اعزاز حاصل کرلیا۔ سینڈرز نے دوبارہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کا عزم کیا تھا۔

سینڈرز کا کہنا ہے کہ اب اس مہم کا مقصد صرف ریکارڈ قائم کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ عمر خوابوں کی تکمیل میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ ماؤنٹ کٹاڈن کی چوٹی پر پہنچ کر انہوں نے دعا کی اور اپنی سپورٹ ٹیم سمیت مدد کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں