اسلام آباد:پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ الائنس کے نام سے دفاعی معاہدے پر پیشرفت جاری ہے۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ تینوں ممالک دفاعی معاہدے کو عملی شکل دینے کے لیے پرعزم ہیں اور پیشرفت مثبت انداز میں جاری ہے۔
ہاکان فیدان کے مطابق معاہدے کی ادارہ جاتی ساخت، سیکریٹریٹ اور عسکری ہیڈکوارٹر کے قیام پر اتفاق رائے ہوچکا ہے جبکہ مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر جلد فعال ہونے کی توقع ہے۔ اس کے لیے عملے کی تعیناتی بھی جلد کی جائے گی۔











