حوثیوں کے حملوں سے سعودی عرب کو خطرہ، ترکیہ نے دفاعی مدد کا بڑا عندیہ دے دیا

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کا حصہ بنانا ناقابل قبول ہے کیونکہ ریاض اس تنازع میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔

رائٹرز کے مطابق ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکیہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کو نئی تجاویز بھی دی ہیں تاہم ان کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثیوں کے حملوں کے باعث سعودی عرب کو بعض فوجی ضروریات پیش آسکتی ہیں جنہیں ترکیہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے تحت دیکھا جائے گا۔

ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے معاشی اثرات بھی ناقابل برداشت حد تک بڑھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں