بلوچستان میں 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

قلات ،قومی شاہراہ این 25 پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے اغوا بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے قومی شاہراہ پر چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کلیئر کیا اور 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 6 ٹرک 3 بسیں اور 2 کاریں برآمد کی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں