اسلام آباد: حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت بازار 9 بجے اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے، شادی کی تقاریب میں صرف ون ڈش ہوگی، فارمیسی، اسپتال، بیکری، ملک شاپ، تندور و دیگر اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گے۔
وفاقی حکومت نے ایندھن کی بچت اور اضافی کفایت شعاری کے اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق احکامات جاری کیے ہیں جس کا وفاقی کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
کمیٹی کی سفارشات پر غور کے بعد کفایت شعاری اور ایندھن بچت کے اقدامات پر فوری طور پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔











