پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں اسی لیے دھرنا دینے سے بھاگ گئے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دھرنا دینے سے پیچھے ہٹ گئی کیونکہ اس کی کوئی تیاری نہیں تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت حالات سے لاعلم ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کررہی۔

وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے اور تحریک انصاف دہشت گردوں کی مذمت اور ان کے خلاف کارروائی سے گریز کرتی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور تحریک طالبان افغانستان سے تعلقات کے الزامات بھی عائد کیے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ کبھی یکجہتی کا اظہار نہیں کیا۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور صوبائی حکومت بھی دہشت گردوں کی سہولت کار ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ امن و امان صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور خیبرپختونخوا حکومت کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف 2026 میں ملک میں 2 ہزار 456 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں رینجرز، پولیس اور فوج کے 472 اہلکار شہید جبکہ 1500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں