شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 7 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں عزم استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور فیصلہ کن کارروائی میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف منظم کارروائیاں فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کی عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں کی کارکردگی ملکی امن و سلامتی کے لیے اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں