کوٹ لکھپت جیل: عمران خان کی بہنوں ںے بھوک ہڑتال کردی

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی نے 48 گھنٹے سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

قاسم زمان کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود تینوں بہنوں تک ضروری اشیا نہیں پہنچائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل عملے سے مبینہ بدسلوکی کے بعد تینوں نے کھانے کی اشیا واپس کردیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تینوں بہنوں کی ملاقات کرائی جائے اور وکیل تک رسائی دی جائے۔ قاسم زمان کا کہنا تھا کہ خاندان کو تاحال یہ اطلاع نہیں ملی کہ عدالت کے حکم پر ضروری اشیا جیل میں پہنچائی گئی ہیں یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں