شہباز شریف لندن اسٹاک ایکسچینج میں خطاب کرنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے

لندن:وزیراعظم شہباز شریف نے لندن اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت کی۔ لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے سی ای او ڈیوڈ سوئمر اور دیگر سینئر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

شہباز شریف لندن اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ مارکیٹ اوپن تقریب سے خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں مدعو کیا جانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور محنت کی ہے اور میکرواکنامک اشاریے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا معیشت کی مضبوطی کی واضح مثال ہے جبکہ دوبارہ اجرا پاکستان کی معیشت کو درست سمت میں لے جانے کی جانب اہم قدم ہے۔

قبل ازیں شہباز شریف نے لندن میں بارکلیز اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے اور سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سمیت عالمی مالیاتی شعبے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں