پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے سے متعلق بند کمروں میں ہونے والے فیصلے قبول نہیں کیے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر اپنی پالیسی منوانے کے لیے بغاوت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کا مارچ ہر صورت ہوگا۔
سہیل آفریدی نے خواتین کے لیے پنک بس سروس کا افتتاح بھی کیا۔ ابتدائی طور پر 5 بسیں گلبہار اسٹیشن سے کارخانو مارکیٹ تک 21 کلومیٹر کوریڈور پر چلیں گی اور خواتین کو کرایے میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن اور ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور ایسی کوئی پالیسی قبول نہیں کی جائے گی جس سے صوبے میں بدامنی پیدا ہو۔











