نامور اداکار جِم کیری نے 64 سال کی عمر میں تیسری بار شادی کر لی

ہالی ووڈ اداکار جِم کیری نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ من آہ کے ساتھ شادی کرلی۔

دونوں نے لاس اینجلس میں ایک مختصر اور نجی تقریب میں شادی کی۔ دونوں کے تعلق کی خبریں 2022 سے سامنے آتی رہی ہیں جبکہ رواں سال فروری میں انہوں نے پیرس میں ہونے والے سیزر ایوارڈز میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر شرکت کی تھی۔

اسی تقریب میں جِم کیری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اداکار نے اپنی تقریر میں من آہ کو اپنی خاص ساتھی قرار دیتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ جِم کیری اس سے قبل دو مرتبہ شادی کرچکے ہیں اور ان کی ایک بیٹی جین ایرن کیری بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں