اسلام آباد:ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی سابقہ پارٹنر شیون زِلس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق اچانک ختم ہوگیا۔
شیون زِلس نے ایکس پر جذباتی پوسٹ میں بتایا کہ محبت سے علیحدگی تک کا سفر ایک ہفتے میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے طے ہوا۔ انہوں نے ایلون مسک کے ساتھ اپنی آخری گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔
شیون زِلس نے کہا کہ وہ ایلون مسک کی خوشی چاہتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ دونوں مستقبل میں اچھے دوست اور اپنے بچوں کے بہترین والدین ثابت ہوں گے۔ دونوں کے چار بچے ہیں۔











