ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو روز میں دوسری بار حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق اتوار کو ایئرپورٹ کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔ سعودی اتحادی افواج کے
مطابق ٹرمینل 4 پر پروجیکٹائل گرنے سے آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے امدادی ٹیموں نے کارروائیاں کیں۔
سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے قریب ایک کروز میزائل کو فضائی دفاعی نظام نے روک لیا۔
حکام واقعے میں ہونے والے نقصان اور ایئرپورٹ کی تنصیبات کی سلامتی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
حوثی باغیوں نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیلسٹک اور کروز میزائلوں سمیت ڈرونز کے ذریعے چار کارروائیاں کی گئیں۔











