ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پشاور: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست سلمان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں صدر پاکستان, وزیراعظم اور گورنر خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیاہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ درخواست میں اس اقدام کو بدنیتی پر مبنی اور بنیادی حقوق سمیت جمہوری مینڈیٹ کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو کالعدم اور غیر قانونی قرار دیا جائے جبکہ حتمی فیصلے تک گورنر راج کے اعلامیے کو معطل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں