ایپکس کمیٹی اجلاس؛ پولیس اور سی ٹی ڈی کو جدید آلات، بکتر بند گاڑیاں، مطلوبہ نفری فراہم کرنے کا فیصلہ

پشاور:خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو جدید آلات, مؤثر اسلحہ, بکتر بند گاڑیاں اور مطلوبہ نفری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس پشاور میں ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی, ایڈوائزری کونسل کے ارکان, کور کمانڈر پشاور, چیف سیکرٹری, انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال, دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فورم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ امن و امان کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں