خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات کا آغاز

پشاور: خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیاں اور سامان واپس نہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مقدمات بونیر اور باجوڑ میں درج کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر فخر جہاں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ سابق صوبائی وزیر ریاض خان کے خلاف بھی قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
حکام نے شفیع جان کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ اس کے علاوہ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایک رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے محکمہ ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں