اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔ بیرسٹر گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی اس ایکس اکاؤنٹ کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کرتی۔
بیرسٹر گوہر نے تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔











