پشاور: دیر کالونی میں نجی اسکول الخیر اسکول سسٹم کی چھت گرنے سے 33 بچے اور 2 خواتین اساتذہ جاں بحق جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمی طلبہ و اساتذہ کو ایمبولینسز کے ذریعے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن بھی جاری رہا۔











