پی ٹی آئی کے گرفتار رکن اسمبلی ثنا اللہ مستی کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے بعد گرفتار پی ٹی آئی رکن اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل کو پولیس پارلیمنٹ ہاؤس لے آئی جہاں وہ اپوزیشن لابی میں پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک اور گرفتار رکن اسمبلی داوڑ کنڈی کو آخری اطلاعات تک ایوان میں نہیں لایا گیا تھا۔
اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسپیکر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس جاری رہنے تک ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز میں مقیم رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں