لزبن:پرتگال فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو انٹرنیشنل کیمپ چھوڑنے پر 30 روزہ معطلی اور 255 یورو جرمانے کی سزا سنادی۔
رپورٹ کے مطابق سزا کے 19 دن پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں جس کے باعث رونالڈو پرتگال کے کسی میچ سے محروم نہیں ہوں گے۔
41 سالہ اسٹار فٹبالر نے ستمبر میں ناروے اور اکتوبر میں ڈنمارک کے خلاف میچوں کے دوران ٹیم میں اپنی حیثیت پر ناراضی کے بعد اسکواڈ چھوڑ دیا تھا۔ رونالڈو نے اپنے رویے پر غلطی تسلیم کرتے ہوئے ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں سے معذرت بھی کی۔
فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے ان کے اظہارِ ندامت اور فٹبال میں خدمات کو مدنظر رکھا۔ رونالڈو اب تک پرتگال کی جانب سے 234 میچز میں 146 گول کرچکے ہیں۔











