بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں بیٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 4 میچز میں 98 چھکے لگا دیے۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق دونوں ٹیموں نے 918 گیندوں پر ریکارڈ رنز بنا کر مردوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین رن بنانے والی دوطرفہ سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔

سیریز کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کا 249 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں حاصل کرکے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز نے کپتان شائے ہوپ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 247 رنز بنائے جبکہ بھارتی ٹیم 223 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اس کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز نے سیریز 2-2 سے برابر کردی جبکہ آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں