راولپنڈی: سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے عرفات منہاس کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔ عرفات منہاس نے 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 79 اور عرفات منہاس نے 59 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف 39, سعد بیگ 35 اور بابر اعظم 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 39ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ٹام بینٹن نے 57 اور بین ڈکٹ نے 45 رنز بنائے۔ عرفات منہاس نے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔











