اسلام آباد: قطر نے اسرائیلی انتخابات میں مداخلت اور ووٹروں پر اثرانداز ہونے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز اور خطرناک قرار دیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ بعض اسرائیلی سیاست دان قطر کو اپنے اندرونی سیاسی تنازعات میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قطر نہ اسرائیل کے انتخابی عمل میں کردار ادا کرتا ہے اور نہ ہی انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی مرکزی انتخابی کمیٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل دین لیوین نے منظم انتخابی دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے علم میں بے ضابطگیوں کا کوئی ثبوت نہیں۔











