امریکی وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ سے زائد شہریوں کی پیشگی ووٹنگ

واشنگٹن: امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل پیشگی ووٹنگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے اور انتخابات سے 3 روز قبل ہی 5 کروڑ سے زائد شہری ووٹ ڈال چکے ہیں۔

یونیورسٹی آف فلوریڈا کے اعداد و شمار کے مطابق 5 کروڑ 5 لاکھ سے زائد ووٹ ڈالے جاچکے ہیں جو 2022 کے وسط مدتی انتخابات کی مجموعی پیشگی ووٹنگ سے تقریباً 50 لاکھ زیادہ ہیں۔

ٹیکساس میں 70 لاکھ سے زائد افراد پیشگی ووٹ ڈال چکے ہیں جبکہ ہیوسٹن کی ہیرس کاؤنٹی میں بھی ووٹنگ کی شرح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انتخابات میں ری پبلکنز سینیٹ میں اپنی 53 نشستوں کی برتری برقرار رکھنے کے لیے میدان میں ہیں جبکہ ڈیموکریٹس ٹیکساس، الاسکا اور کنساس سمیت مختلف ریاستوں میں کامیابی کے خواہاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں